Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خود کشی

دو خواتین کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : میاں پور اور نو تشکیل شدہ پولیس اسٹیشن جواہر نگر میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں خواتین نے خود کشی کرلی ۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ دونوں واقعات میں خواتین نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 24 سالہ دیویا جو گوکل پلاٹس کے ساکن مہیش کمار کی بیوی تھی ۔ اس نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ جب کہ جواہر نگر میں ایک تین ماہ کی دلہن نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ جو اپنے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آچکی تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراسانی کیا جارہا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT