Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی مشتبہ موت

دو خواتین کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ماریڈپلی اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں دو خواتین کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ ماریڈ پلی پولیس کے مطابق 23 سالہ کویتا جو والمیکی نگر ماریڈ پلی کے ساکن سوامی کی بیوی تھی ۔ اس نے درد شکم سے دل برداشتہ ہو کر مشتبہ طور پر آج پھانسی لے لی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 45 سالہ دیوی جو جل پلی کے ساکن رام وچن کی بیوی تھی 10 اگست کے دن یہ خاتون مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی ۔ جو پکوان میں مصروف تھی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT