Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دو روزہ جشن دکن فیسٹیول کا اختتام

دو روزہ جشن دکن فیسٹیول کا اختتام

مہمان نوازی پر استاد عبدالرشید خان کا اظہار تشکر، کلاسیکل میوزک کامظاہرہ
حیدرآباد 20 ڈسمبر (راست) ممتاز و مشہور عوامی شخصیت مسٹر کے مہی پتی راؤ کے زیراہتمام قائم کردہ کے ایم آر فاؤنڈیشن جوکہ حیدرآباد کے اطراف و اکناف والے تقریباً 45 مواضعات کے دیہاتوں کی فلاح و بہبود کا کام کررہی ہے کے علاوہ کے ایم آر مختلف شخصیتوں کے ذریعہ مختلف عنوانات پر عوام میں شعور بیداری کیلئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ کے ایم آر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جشن دکن سالانہ فیسٹیول جس کا افتتاح 108 سالہ ممتاز شخصیت استاد عبدالرشید خان نے افتتاح کیا تھا کا اختتام عمل میں آیا۔ افتتاح کے موقع پر استاد عبدالرشید خاں نے کہاکہ ان کی یہاں آمد سے کافی اچھا لگا، یہاں کے لوگ مہمان نوازی بہت اچھی اور یہاں کے لوگ ہندوستانی کلاسیکل میوزک کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ دوبارہ یہاں آمد کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے کے ایم آر فاؤنڈیشن کی مساعی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ فاؤنڈیشن کی جانب سے جشن دکن کے اہتمام پر مسٹر جواہر مہی اور کے ٹی ہی، جواہر مہی، ہماریہ مہی اور چیرمین سری ندھی انٹرنیشنل کے ساتھ شمع روشن کرکے جشن دکن فیسٹیول کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں پی ٹی امیا بنرجی، ودھوشی مالینی، راجکمار، پی ٹی بسواجیت رائے چودھری، انوپوما بھگوت، پی نائیک، پشکر لیلی، پی ٹی سمار سہا، ردراس پلسولے، سنجے دیشپانڈے، سنجے اگلے، سریندر بھارتی اور ایس کوڈالکر نے شاندار مظاہرہ کیا۔ آخر میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مالینی راجورکر کے شاندار مظاہرہ سے دو روزہ فیسٹیول کا اختتام عمل میں آیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT