Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دو روزہ خصوصی پاسپورٹ عدالت

دو روزہ خصوصی پاسپورٹ عدالت

حیدرآباد 27 اکٹوبر ( این ایس ایس ) ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں یکم اور 2 نومبر کو خصوصی پاسپورٹ عدالت منعقد ہوگی ۔ 31 جولائی سے قبل درخواستیں دائر کرچکے افراد جنہیں شکایات ہوں وہ اس موقع سے استفادہ کرکے درخواستوں کی یکسوئی کرسکتے ہیں۔ درخواست گذاروں کو چاہئے کہ وہ ریجنل پاسپورٹ آفس کلاک ٹاور سکندرآباد سے یکم نومبر کو صبح 9.30 بجے سے 12.30 بجے تک رجوع ہوسکتے ہیں اور تمام اصل دستاویزات لانے ہونگے ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈاکٹر ای وشنو وردھن ریڈی آئی ایف ایس نے بتایا کہ پاسپورٹ عدالت ویجیلنس اویرنس ویک کے سلسلہ میں منعقد کی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT