Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دو روسی اولمپک ویٹ لفٹنگ میڈل یافتگان ڈوپنگ میں ناکام

دو روسی اولمپک ویٹ لفٹنگ میڈل یافتگان ڈوپنگ میں ناکام

ماسکو ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ اولمپکس 2008ء کے دو روسی خاتون ویٹ لفٹنگ میڈل یافتگان کے ’B‘ نمونے ممنوعہ مادوں جیسے steroids کی جانچ میں مثبت ثابت ہوئے ہیں، روسی سرکاری نیوز ایجنسی ’تاس‘ نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی۔ مرینا شائنوا جس نے 58kg زمرے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا اور نادیدا ایوستیوکھینا جس نے 75kg ڈیویژن میں برونز جیتا تھا، بیجنگ گیمز سے تعلق رکھنے والے 10 روسی میڈل یافتہ اتھلیٹس میں شامل ہیں، جنھیں گزشتہ ماہ آئی او سی کی جانب سے اُن کے محفوظ نمونوں کے مکرر تجزیہ پر ڈوپنگ کے اعتبار سے ناکام پایا گیا ہے۔ شائنوا کے کوچ ولادمیر شائنوو نے ’تاس‘ کو بتایا کہ دو لفٹرز کے ٹسٹ بھی اُن کے ’B‘ نمونوں میں turinabol کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ آئی او سی اولمپک ڈوپنگ کے نمونے 10 سال تک محفوظ رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT