Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دو ریاستوں میں ملازمین کی تقسیم کے عمل کا جائزہ

دو ریاستوں میں ملازمین کی تقسیم کے عمل کا جائزہ

کمل ناتھن کی زیر قیادت کمیٹی کا چیف سکریٹری کے ساتھ اجلاس

کمل ناتھن کی زیر قیادت کمیٹی کا چیف سکریٹری کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد۔ 6 مارچ (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم میں ریاستی عہدیداروں کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لینے اور سرعت پیدا کرنے مسٹر کمل ناتھن کی زیرقیادت کمیٹی کا اہم اجلاس چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین و عہدیداروں کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمین بالخصوص ریاستی کیڈر عہدیداروں کو دونوں ریاستوں میں کسی ایک میں خدمات انجام دینے کی گنجائش فراہم کرکے ان کو اختیار دینے پر غور کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ 15 تا 20 یوم میں تقسیم کا عمل مکمل کرلیا جائیگا۔ اس کمیٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ مسٹر کمل ناتھن نے چیف سکریٹری سے ملاقات کی اور سرکاری ملازمین کی تقسیم منصفانہ انداز میں لانے پر غوروخوض کیا ۔

جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ ریاستوں کی تشکیل کے موقع پر ملازمین کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ رکن کمیٹی و جوائنٹ سکریٹری وزارت داخلہ ارچنا شرما نے ’’پرزنٹیشن‘‘ دیا۔ پہلی مرتبہ چیف سکریٹری سے ملاقات کرنے والی کمیٹی نے تمام اُمور سے متعلق واقف کروانے کی خواہش کی۔ ذرائع کے مطابق ریاستی کیڈر کے عہدیداروں کی تعداد 76 ہزار ہے جن کے منجملہ اب تک حکومت کو 52 ہزار کی تفصیلات وصول ہوئی ہیں۔ ریاستی کیڈر عہدیداروں کی دونوں ریاستوں کیلئے آبادی کے تناسب سے تقسیم کی توقع ہے۔ مابقی 24 ہزار کی تفصیلات اکٹھا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اجلاس میں مسٹر کمل ناتھن کے علاوہ ارکان کمیٹی ارچنا شرما ، کپگن ، ایس نائیک و پرتاپ کے علاوہ ریاستی عملہ میں مسرز پی وی رمیش پرنسپال سکریٹری فینانس، سنہا سکریٹری جی اے ڈی پرنسپال سکریٹری منصوبہ بندی، مسٹر ایس پی ٹھکر و دیگر شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT