Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دو ریاستوں کی پولیس میں جھڑپ ڈی جی پیز پر گورنر کی برہمی

دو ریاستوں کی پولیس میں جھڑپ ڈی جی پیز پر گورنر کی برہمی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر گذشتہ روز ناگرجنا ساگر ڈیم پر دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعہ کا سخت نوٹ لیا اور دونوں ریاستوں کے ڈائرکٹرس جنرل آف پولیس (ڈی جی پیز ) کو طلب کرتے ہوئے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ گورنر نے کہا کہ اگر امن و قانون برقرار رکھنے کے ذمہ دار پولیس والے ہی قانون شکنی پر اتر آئیں تو ان کی اس حرکت کا عوام کو کیا پیغام کیا جائے گا ۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کے پولیس سربراہان کو مشورہ دیا کہ وہ ملازمین پولیس کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کریں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعہ کا اعادہ نہ ہوسکے ۔ نیز ڈیم کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات کئے جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT