Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / دو ریاستوں کے عوام ملکر ترقی کو یقینی بنائیں: دتاتریہ

دو ریاستوں کے عوام ملکر ترقی کو یقینی بنائیں: دتاتریہ

حیدرآباد۔/14جنوری، ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج نیکلس روڈ پر پتنگ بازی کے پروگرام میں حصہ لیا۔ گریٹر حیدرآباد بی جے پی یونٹ نے سنکرانتی بھوگی کے موقع پر اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔ انہوں نے تلنگانہ کے عوام کو تلسنکرات کی مبارکباد دی اور کہا کہ تلگو بولنے والی دو ریاستوں کی عوام کو ترقی کیلئے ملکر کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ تہوار مل جلکر منانا چاہیئے اور اپنے ذہن میں منفی خیالات پیدا ہونے نہ دیں۔یہ تہوار محبت، بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے پہچانا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں دیگر بی جے پی قائدین نے بھی شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT