Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / دو ریل گاڑیاں دریا میں جا گریں، 24 ہلاک

دو ریل گاڑیاں دریا میں جا گریں، 24 ہلاک

مدھیہ پردیش میں حکام کا کہنا ہے کہ چند منٹوں کے وقفے سے دو مختلف ٹرینوں کے پٹری سے اتر جانے کے واقعے سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔بھوپال ڈویژن کے تعلقات عامہ کے عہدیدار آئی ایس صدیقی نے تایا کہ مرنے والوں میں چھ بچے، چھ مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔حادثہ ہردا سے 25 کلومیٹر دور كھڑكيا اور بھینگري کے درمیان ہوا۔آئی ایس صدیقی کے مطابق 200 سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرینوں کی متعدد بوگیاں ریلوے پٹری سے اترنے کے بعد قریبی دریا میں جا گریں۔ ایک ٹرین ممبئی کی جانب روانہ تھی جبکہ دوسری ٹرین مخالف سمت سے آ رہی تھی۔ریلویز کے وزیر سوریش پربھو نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور مرکزی زون کے سیفٹی کمشنر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ریلوے بورڈ کے ترجمان انیل سکسینہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے جبکہ شدید طور پر زخمیوں کو 50-50 ہزار اور معمولی زخمیوں کو 25-25 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔امدادی عملہ اور مقامی لوگ جائے وقوع پر امدادی کام کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT