Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / دو سابق عالمی چمپئنس کوارٹر فائنلز سے قبل خارج

دو سابق عالمی چمپئنس کوارٹر فائنلز سے قبل خارج

ممبئی ۔ 13 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) دو سابق عالمی چمپینس عالمی نمبر دو جوڈ ٹرمپ اور چھٹویں نمبر کے حامل جان ہیگنس آج کوارٹر فائنلز سے قبل ہی مقابلہ سے خارج ہوگئے لیکن نامور حریفوں کے لئے تباہ کن کوالیفائر نھجپیا اُن دنوں بہترین کھیل کے مظاہرہ اور شاندار کامیابی کے ساتھ انڈین اوپن اسنوکر چمپیئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں پہونچ گئے ۔ ماقبل

ممبئی ۔ 13 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) دو سابق عالمی چمپینس عالمی نمبر دو جوڈ ٹرمپ اور چھٹویں نمبر کے حامل جان ہیگنس آج کوارٹر فائنلز سے قبل ہی مقابلہ سے خارج ہوگئے لیکن نامور حریفوں کے لئے تباہ کن کوالیفائر نھجپیا اُن دنوں بہترین کھیل کے مظاہرہ اور شاندار کامیابی کے ساتھ انڈین اوپن اسنوکر چمپیئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں پہونچ گئے ۔ ماقبل کوارٹر فائنل کے آخری مقابلہ میں عالمی نمبر پانچ جوپیری اپنے ہم وطن پرجوش نوجوان حریف کائرن ولسن کے خلاف ایک انتہائی سخت مقابلہ میں کامیاب ہوگئے ۔ 2011 ۰ء کے عالمی چمپیئن اور چھٹویں مقام کے حامل ٹرمپ نے جو اپنے کندھے پر زخم کے باوجود مقابلہ کررہے ہیں ، مارک ولیمس کے ساتھ سخت مقابلہ کے باوجود 3-4 سے ہارگئے ۔ ماقبل کوارٹر فائنل کے ایک اور مقابلہ میں عالمی نمبر تین انگلینڈ کے رکی والڈن جنھوں نے دوسرے راؤنڈ میں ہندوستان کے آدتیہ مہتا کو شکست دی تھی چین کے تیان پنگ فئی کو بے رحمانہ انداز میں 4-0 سے شکست سے دوچار کردیا ۔ اُن نوہ جو وطن واپسی کیلئے فضائی ٹکٹ بک کرواچکے تھے اب انھیں اپنے سفری منصوبے تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ وہ غیرمتوقع کامیابی کے ساتھ آئندہ مرحلہ میں داخل ہورہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT