Tuesday , December 18 2018

دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو رائے دہی سے محروم کیا جائے

بہریچ ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کی شعلہ بیان لیڈر سادھوی پراچی نے آج یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کیا ہے کہ دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو حق رائے دہی سے محروم کردیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے ہندو سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو بلا لحاظ مذہبی وابستگی رائے دہی کے حق سے محروم کرنے قانون بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے ک

بہریچ ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کی شعلہ بیان لیڈر سادھوی پراچی نے آج یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کیا ہے کہ دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو حق رائے دہی سے محروم کردیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے ہندو سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو بلا لحاظ مذہبی وابستگی رائے دہی کے حق سے محروم کرنے قانون بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ’’بھارت ماتا کی جئے، وندے ماترم‘‘ نہیں پڑھتے اور قومی پرچم کی توہین کرتے ہیں اور ایسے لوگ جو گاؤ کشی کرتے ہیں، انہیں ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیںہے۔اس سے پہلے سادھوی پراچی نے یہ کہتے ہوئے ایک ہنگامہ کھڑا کردیا تھا کہ دیگر فرقہ کے لوگ اگر زیادہ بچے پیدا کریں تو ہندوؤں کو بھی چاہئے کہ وہ کم از کم 4 بچے پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT