Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / دو عادی سارقین گرفتار، مسروقہ مال ضبط ملزم جیل منتقل، میرپیٹ پولیس کی کارروائی

دو عادی سارقین گرفتار، مسروقہ مال ضبط ملزم جیل منتقل، میرپیٹ پولیس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی میرپیٹ پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 7 لاکھ مالیتی مسروقہ مال کو برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ جے سدانند چاری جو پیشہ سے کارپینٹر ہے اپنے ساتھی 23 سالہ اندراوت سریش ساکن نندناوندم کالونی کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے اور معاشی پریشانیوں کے نتیجہ میں اس نے اپنے ساتھی سریش کے ہمراہ سرقہ میں ملوث ہونا شروع کردیا ۔ مذکورہ سارقین مختلف علاقوں میں دن کے اوقات معائنہ کرتے ہوئے مقفل مکانات کو رات کے وقت نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے اشیاء کا سرقہ کرلیا کرتے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ سارقین نے میرپیٹ ، آدی بٹلہ اور حیات نگر ، ونستھلی پورم علاقوں میں 16 سرقے کی وارداتیں انجام دیں ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 7 لاکھ مالیتی مسروقہ مال بشمول طلائی زیورات اور 10 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرتے ہوئے متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT