Thursday , December 13 2018

دو عادی سارقین گرفتار ‘11 لاکھ روپئے مالیتی مال برآمد

حیدرآباد 2 مارچ (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 11 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ 33 سالہ یو یادولو متوطن ضلع میدک اپنے ساتھی 31سالہ محمد رشید ساکن مدینہ نگر یاقوت پورہ اور ممبئی کے 43 سالہ راجندر کمار جین کی مدد سے کاچی گوڑہ او

حیدرآباد 2 مارچ (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 11 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ 33 سالہ یو یادولو متوطن ضلع میدک اپنے ساتھی 31سالہ محمد رشید ساکن مدینہ نگر یاقوت پورہ اور ممبئی کے 43 سالہ راجندر کمار جین کی مدد سے کاچی گوڑہ اور سرور نگر علاقوں میں سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دیں۔ انہوں نے بتایا کہ یادولو کو سابق میں 8 مرتبہ حیدرآباد اور سائبر آباد پولیس نے 32 رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا جبکہ فاروق کو بھی 7 مرتبہ پولیس نے 13 وارادتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا تھا لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے سرور نگر اور کاچی گوڑہ علاقہ میں سرقہ میں ملوث ہا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کی ٹیم نے یادولو اور فاروق کو چادر گھاٹ برج کے قریب گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 38 تولے طلائی زیورات اور 85 تولے چاندی برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT