Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دو عادی سارق گرفتار، مسرقہ مال ضبط

دو عادی سارق گرفتار، مسرقہ مال ضبط

شمس آباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دو عادی سارقوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار تولہ سونا اور ساٹھ (60) تولہ چاندی ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شیوا عرف ستیہ نارائنا 39 سالہ ساکن جل پلی سرور نگر منڈل اور پی مہادیو عرف دیوی 22 سالہ ساکن جل پلی سرور نگر منڈل متوطن محبوب نگر دونوں ملکر مبینہ طور پر شمس آباد سیندھی کمپاونڈ میں تنہا خاتون دیکھ کر انہیں روزگار دلانے کے بہانے کثرت سے سیندھی پلاکر اس کے جسم پر موجود زیورات لیکر فرار ہوجاتے تھے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس کو مسلسل شکایتیں وصول ہونے پر ایس این جاوید انسپکٹر کرائم اور سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو کی ٹیم نے شمس آباد کمپاونڈ پر خصوصی نگاہ رکھتے ہوئے کل شام دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر دونوں نے اقبال جرم کیا اور اعتراف کیا  کہ تین کیسوں میں وہ شامل ہیں انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار تولہ سونا اور 60 تولہ چاندی کو ضبط کرلیا ۔ دونوں سارقوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT