دو عادی سارق گرفتار، مسروقہ مال برآمد

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل زون پولیس کی خصوصی ٹیم نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 7 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب اس ٹولی کا سرغنہ 24 سالہ بی راجکمار ساکن چھتری ناکہ ہے جو اپنے ساتھی 24 سالہ تقی علی عرف چھوٹو ساکن عالیجاہ کوٹلہ میرچوک کے ہمراہ کئی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ راجکمار نے سابق میں حیدرآباد و سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں 30 سے زائد رہزنی کی وارداتیں انجام دی تھیں اور وہ 33 سرقوں میں بھی ملوث ہے ۔ سال 2006 ء سے جاریہ سال تک راجکمار کو کئی مرتبہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن وہ فبروری میں جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا اور 10 سرقے کئے ۔ مغل پورہ پولیس کے کانسٹبل نے راجکمار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس نے کانسٹبل پر چاقو سے حملہ کرکے وہاں سے فرار ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجکمار اور تقی علی علاقہ چارمینار ، دبیر پورہ ، مغل پورہ ، میرچوک ، چکڑ پلی اور دیگر مقامات میں پیش آئے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے سارقین کے قبضے سے 25 تولے طلائی زیورات اور الیکٹرانک اشیاء جن کی مالیت 7 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT