Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / دو علحدہ حملوں میں دو پولیس اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک

دو علحدہ حملوں میں دو پولیس اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک

قاہرہ ۔ 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طیرانگاہ سے قریب الآوائش سٹی میں ہوئے ایک دھماکہ میں ایک پولیس آفیسر اور ان کا ایک نائب ہلاک ہوگئے ۔ دھماکہ دراصل پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا ۔ شمالی سنائی میں موجود ایک سیکوریٹی ذریعہ نے یہ بات بتائی ۔ اطلاعات کے مطابق کچھ نامعلوم دہشت گردوں نے بم کو کچھ اس طرح سے نصب کیا ت

قاہرہ ۔ 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طیرانگاہ سے قریب الآوائش سٹی میں ہوئے ایک دھماکہ میں ایک پولیس آفیسر اور ان کا ایک نائب ہلاک ہوگئے ۔ دھماکہ دراصل پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا ۔ شمالی سنائی میں موجود ایک سیکوریٹی ذریعہ نے یہ بات بتائی ۔ اطلاعات کے مطابق کچھ نامعلوم دہشت گردوں نے بم کو کچھ اس طرح سے نصب کیا تھا کہ گاڑی کے وہاں سے گزرنے کے اثر سے ہی وہ پھٹ جانیوالا تھا اور ہوا بھی ایسا ہی ۔ ایک دیگر پولیس آفیسر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ اس واقعہ کے بعد فوج اور پولیس اس پورے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جاسکے ۔ ایک دیگر واقعہ میں سیکوریٹی فورسس نے انصار بیت المقدس دہشت گرد سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ قاہرہ کے السلام ضلع کے ابوریجیلا علاقہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین عسکریت پسند جو ایک کار میں جارہے تھے انہوں نے اچانک ایک سیکوریٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کردیا اور ان پر فائرنگ کی بوچھار کردی جس کے بعد سیکوریٹی فورسس کو بھی جوابی فائرنگ کرنا پڑی جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین شہریوں کے علاوہ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ سیکوریٹی فورسس فی الحال تیسرے دہشت گرد کی تلاش میں ہے جو فائرنگ کے تبادلہ کے دوران فرار ہوگیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT