Monday , April 23 2018
Home / جرائم و حادثات / دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/18نومبر، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 23 سالہ محمد وسیم جو ایراگڈہ علاقہ کا ساکن تھا یہ نوجوان کل موٹر سیکل پر امیرپیٹ کے راستہ سے گذررہا تھا کہ ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 24 سالہ سلیمان علی خان جو ڈائمنڈ کالونی کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا 7 نومبر کو یہ نوجوان مامڑ پلی کے علاقہ میں تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT