Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / دو علحدہ واقعات میں 2 ہلاک

دو علحدہ واقعات میں 2 ہلاک

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما اور نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین بشمول ایک لڑکی بلندی سے گرکر فوت ہوگئے ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 17 سالہ رخسانہ بیگم جو اچی ریڈی نگر علاقہ کے ساکن محمد مستان کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی گذشتہ ہفتہ دوسری منزل سے مشتبہ طور پر نیچے گرگئی تھی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ لڑکی ذہنی طور پر کمزور تھی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 40 سالہ کملی بائی جو بھیم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون ایک عمارت کی دوسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگئی جو مزدوری کا کام کرتی تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT