Thursday , December 13 2018

دو عمر رسیدہ خواتین زلزلہ کے دوران قلب پر حملہ سے فوت

سرینگر ۔ 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )دو خواتین شدید زلزلہ کے دوران جس سے ریاست جموں و کشمیر آج دہل کر رہ گئی تھی، قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگئیں۔ 65 سالہ جونا بیگم محلہ میرصباح ضلع بارہمولہ میں قلب پر حملہ سے فوت ہوگئیں۔ ایک اور عمر رسیدہ خاتون ایسے ہی حالات میں بیج بہرا ضلع اننت ناگ میں فوت ہوئی۔ 80 سالہ فاطمہ ساکن ابانگر کو دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT