Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے بعد کشیدگی

دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے بعد کشیدگی

علی گڑھ20مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں علی گڑھ شہر کے کوتوالی علاقے میں مذہبی مقام کے تعمیراتی کام کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے بعد کشیدگی کے مدنظر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی علاقے میں کنجی لال تراہے کے نزدیک ایک مذہبی مقام کی تعمیر کرائی جارہی تھی۔ مسجد کا گنبدایک صراف راجکمار کی دوکان کی جانب تقریباً دو فٹ نکلا ہوا تھا۔ دوکاندار کی مخالفت کرنے پر دونوں گروپوں کے درمیان کل شام اسے ہٹاکر ٹھیک کرنے پر رضامندی ہوگئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گنبد کو لے کر دونوں اطراف کے کچھ نوجوان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے ۔ اس واقعہ کو قابومیں کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے ۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع افسر اور سینییئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال پر قابو پایا۔کشیدگی کے مدنظر علاقے میں پولس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔اس معاملے میں تقریباً 60 نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT