Thursday , January 24 2019

دو قاضیوں کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کی کم عمر لڑکیوں کی معمر عربوں سے شادی کے ریاکٹ میں ملوث ممبئی کے دو قاضیوں کی درخواست ضما نت کو نامپلی کریمنل کورٹ نے مسترد کردیا ۔ ممبئی کے صدر قاضی فرید احمد خاں اور نائب قاضی منور علی جسے جاریہ سال ستمبر میں ساؤتھ زون پولیس نے کم عمر لڑکیوں کی شادیاں کرانے کے ریاکٹ میں گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا تھا ۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے دونوں قاضیوں کے خلاف فلک نما پولیس نے دھوکہ دہی ، جعلسازی اور کم عمر بچوں کا جنسی استحصال کے سخت قانون پاسکو ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ سرکاری وکیل نے دونوں قاضیوں کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمین کم عمر لڑکیوں کی شادی اور بردہ فروشی میں ملوث ہے ، فلک نما سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر لڑکی کو معمر عمانی باشندے سے شادی حیدرآباد میں کروائی گئی تھی ۔ جبکہ مذکورہ قاضیوں نے ممبئی میں فرضی نکاح نامہ جاری کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT