دو لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کیلئے 364 معاہدے

تین لاکھ افراد کو راست روزگار ‘ اے پی میں پارٹنرشپ سمٹ
وشاکھاپٹنم ۔ 25 ؍ فبروری ( پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے ریلائینس انڈسٹریز اور مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 364 یادداشت ہائے مفاہمت پر دستخط کی ہے جس کے نتیجہ میں 2,18,814 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 3,84,662 ملازمتیں فراہم ہوں گی ۔ صرف ریلائینس انڈسٹری لمیٹیڈ نے ہی آندھراپردیش میں الیکٹرانکس اشیاء کی تیاری کے علاوہ تیل اور گیس کے شعبوں میں 52,000 کروڑ روپئے کیک سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کی ہے ۔ ریاستی وزیر صنعت این امرناتھ ریڈی نے کہا کہ ہاربر پارک میں جاری تین روزہ پارٹنرشپ سمٹ کے ابتدائی دو دنوں کے دوران ان یادداشتوں پر دستخط کی گئی ہیں ۔ وزیر صنعت نے آج اخباری نمائندوں سے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے سب سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی ہیں جو 1,11,921 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے لئے 34 یادداشت ہائے مفاہمت پر مشتمل ہیں ۔ صنعتوں انفارمیشن ٹکنالوجی اور الیکٹرانکس شعبوں میں 39,281 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے لئے 22 یادداشت ہائے مفاہمت پر سمجھوتے کئے گئے ہیں ۔ ایرو اسپیس اور دفاع کے شعبہ میں 9,406 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے لئے 10 یادداشتوں پر دستخطیں کی گئیں ۔ امرناتھ ریڈی نے مزید کہا کہ چوٹی کانفرنس کے دوسرے دن 285 یادداشت ہائے مفاہمت پر دستخط کئے گئے جو 1,74,568 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے متعلق ہیں اور ان سے 2,86,371 افراد کو ملازمتیں حاصل ہوں گی ۔ کانفرنس کے پہلے دن 79 یادداشتوں پر دستخطیں کی گئیں جن سے 44,246 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائیگی ۔ ان میں آٹوموبائیل شعبہ میں 15,224 کروڑ روپئے کی سرمایہ کار کے یادداشت ہائے مفاہمت بھی شامل ہیں

TOPPOPULARRECENT