Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / دو لڑکیاں اور ایک خاتون لاپتہ

دو لڑکیاں اور ایک خاتون لاپتہ

شمس آباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں علحدہ واقعات میں دو لڑکیاں اور ایک خاتون لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کے مادھوی 17 سالہ ساکن جوکل اور جے رانی 17 سالہ ساکن لکشمی گوڑہ انٹر کے امتحانات لکھنے شمس آباد کے مختلف کالجس میں آئے اور گھر واپس نہیں ہوئے ۔ تمام مقامات پر تلاشی کے بعد افراد خاندان نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ ایک اور واقعہ میں چنتماں 26 سالہ ساکن میاں پور متوطن ونپرتی اس کے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ شمس آباد آئی اور آٹو کے ذریعہ میاں پور واپسی کے دوران چنتماں نے لالہ گوڑہ کے قریب کرانہ دکان سے سامان لینے کے لئے آٹو کو رکوایا اور واپس نہیں آئی ۔ تمام علاقہ میں تلاشی کے بعد اس کے شوہر نے شمس آباد آر جی آئی پولیس میں بیوی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ پولیس تینوں کی شکایت کو درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT