Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / دو لڑکیوں کے بعد تیسرا بچہ جنم نہ دیا جائے

دو لڑکیوں کے بعد تیسرا بچہ جنم نہ دیا جائے

جہیز میں لڑکی والوں سے صرف ایک روپیہ وصول کیا جائے :ہریانہ کھپ
جند ( ہریانہ ) /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کی ایک کھپ پنچایت نے رحم مادر میں لڑکی کے قتل اور جہیز کی لعنت کی حوصلہ شکنی کے مقصد سے یہ حکم صادر کیا ہے کہ دو لڑکیوں کی پیدائش کے بعد تیسرا بچہ پیدا نہ کیا جائے اور لڑکی کے گھر والوں سے صرف ایک روپیہ بطور جہیز لیا جائے ۔ بورا کھپ کے سربراہ راجھیر بورا نے کہا کہ آج اجلاس میں تمام ارکان نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ایسے جوڑوں کو تہنیت پیش کی جائے گی جو 2 لڑکیوں کی پیدائش کے بعد تیسرا بچہ پیدا نہیں کریں گے ۔ اس کے علاوہ انہیں بھی تہنیت پیش کی جائے گی جو لڑکی کے خاندان سے صرف ایک روپیہ بطور جہیز کیں ۔ کھپ نے دولہے کی بارات صرف 21 افراد تک محدود رکھنے کا بھی حکم جاری کیا ہے ۔ اس کا مقصد لڑکی والوں پر غیرضروری مالی بوجھ کم کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ کسی گھر میں موت کے بعد ارکان خاندان کے سوگ کی مدت بھی 13 سے کم کرکے 7 دن کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT