دو مقابلوں کی ناقص کارکردگی پر اخراج زیادتی : اکمل

لاہور۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین کامران اکمل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پرشدید مایوس ہیں ۔ وکٹ کیپر نے کہا ہے کہ سینئرکھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے، دو ٹوئنٹی 20مقابلوں کی ناقصکارکردگی پرٹیم سے باہر کرنا زیادتی ہے۔کامران اکمل سمر کیمپ اور پھر سری لنکا کے خلاف اسکواڈز میں ش

لاہور۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین کامران اکمل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پرشدید مایوس ہیں ۔ وکٹ کیپر نے کہا ہے کہ سینئرکھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے، دو ٹوئنٹی 20مقابلوں کی ناقصکارکردگی پرٹیم سے باہر کرنا زیادتی ہے۔کامران اکمل سمر کیمپ اور پھر سری لنکا کے خلاف اسکواڈز میں شامل نہ کئے جانے پر افسردہ ہیں۔ جارحانہ بیٹسمین نے کہا کہ وہ ضرورواپسی کریں گے۔صرف دو میچزکی بنیاد پر خارج کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں کس کی کارکردگی بہترتھی ، جس کی بنیاد پر سب کا انتخاب ہوا ہے، اس ایونٹ میں تو صرف عمر اکمل اور احمد شہزاد ہی اچھا کھیلے تھے ۔

اسٹرائیکر ڈیا گو کوسٹا کا چیلسی سے 5سالہ معاہدہ
لندن۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے اسٹرائیکر ڈیاگو کوسٹا نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو خیر باد کہہ کر انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔انگلش فٹ بال کلب نے تصدیق کی ہے کہ ڈیاگو کے ساتھ 5کروڈ20لاکھ ڈالر میں پانچ سال کا معاہدہ طے ہوگیا ہے ۔ڈیاگو کوسٹا نے پچھلے سیزن میں 35گول کرکے ایٹلیٹکومیڈرڈکو اسپینش لیگ خطاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT