Thursday , December 13 2018

دو موٹر سیکلوں میں تصادم، 4 افراد شدید زخمی

مکہ راج پیٹ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک کے قریب ہوئے سڑک حادثہ میں دو موٹر سیکلوں کے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مستقر دوباک کے قریب ایک دوسرے کے مخالف سمت سے آرہے دو موٹر سیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سیکل پر سوار راجا مولی جبکہ دوسری موٹر سیکل پر سوار اسمٰعیل، چھوٹے میاں اور جمیل زخمی ہوگئے۔

مکہ راج پیٹ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک کے قریب ہوئے سڑک حادثہ میں دو موٹر سیکلوں کے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مستقر دوباک کے قریب ایک دوسرے کے مخالف سمت سے آرہے دو موٹر سیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سیکل پر سوار راجا مولی جبکہ دوسری موٹر سیکل پر سوار اسمٰعیل، چھوٹے میاں اور جمیل زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو بذریعہ ایمبولنس سدی پیٹ کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔
کوبیر تحصیل آفس میں بیڑی مزدوروں کا دھرنا
کوبیر 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر مستقر ضلع عادل آباد اور اطراف و اکناف کے مواضعات سے آئے ہوئے مزدوروں کی جانب سے تحصیل آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا گیا۔ حکومت تلنگانہ سے بیڑی مزدوروں کو ماہانہ 1000 روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا، جس کا کے چندرشیکھر راؤ نے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا۔ بعدازیں سی آئی ٹی یو کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے تمام مزدوروں نے تحصیل آفس سے ریالی نکالی۔ تحصیل آفس پہونچ کر تمام مزدوروں نے ایم آر او چندرشیکھر ورما کو یادداشت پیش کی کہ حکومت سنجیدہ ہوکر جلد از جلد جی او 41 منظور کرے۔ اور بیڑی ورکرس کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ سی آئی ٹی یو ضلع چیرمین لکشمن کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بیڑی مزدوروں نے دھرنے میں حصہ لے کر مطالبہ کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT