Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / دو نوجوان بشمول لڑکی کی خودکشی

دو نوجوان بشمول لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) ڈگری امتحان میں ناکامی سے ایک لڑکی اور خرابی صحت سے پریشان ایک لڑکے نے خودکشی کرلی۔ یہ علحدہ واقعات کنچن باغ اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 24سالہ پوجا جو چمپا پیٹ علاقہ کے ساکن نرسنگ راؤ کی بیٹی تھی اور وہ ڈگری کے امتحان میں ناکام ہوگئی تھی اس نے گذشتہ میں بھی ڈگری کا امتحان دیا تھا اور اس میں بھی ناکام ہوئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 14سالہ سریش جو ساتویں کا جماعت طالب علم تھا دتاتریہ نگر کے پی ایچ بی میں رہتا تھا اس نے کل دوپہر اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سریش خرابی صحت سے پریشان تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT