Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / دو نوجوان ہندوستانیوں کیلئے کوئینز ینگ لیڈرس ایوارڈ

دو نوجوان ہندوستانیوں کیلئے کوئینز ینگ لیڈرس ایوارڈ

لندن۔  9ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانیوں کو کوئنز ینگ لیڈرس کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں لوگوں کی زندگی اور کمیونٹی میں پائیدار تبدیلیاں لانے کیلئے ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف کے طور پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 21 سالہ کارتک سہانی اور 28 سالہ نیہا سوین کا تعلق ہندوستان سے ہے اور وہ ان 60 خوش نصیبوں میں شامل ہیں جو دنیا بھر کے دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ برطانوی ملکہ کی جانب سے آئندہ سال جون میں بکنگھم پیالیس میں منعقد شدنی ایک شاندار تقریب میں یہ انعامات خوش نصیبوں کو عطا کئے جائینگے۔ کارتک پیدائشی طور پر نابینا ہے تاہم اس نے تعلیم کے شعبہ میں عالمی سطح پر سب کی رسائی کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے، وہ منفرد ہیں۔ جبکہ نیہا ایک این جی او روبرو کی معاون بانی ہیں جو وقتاً فوقتاً ورک شاپس کا انعقاد کرتے ہوئے نوجوانوں کے سماجی و معاشی پس منظر سے قطع نظر ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے ان کی مدد کرتی ہے۔ نیہا کی ٹیم ہندوستان کی اسکولوں میں اپنے ورکشاپ مفت منعقد کرتی ہے اور اب تک حیدرآباد شہر میں 2,000 نوجوان افراد کیساتھ ورکشاپ کئے ہیں۔

شمالی کوریا پر امریکہ کی مزید پابندیاں
واشنگٹن۔ 9ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے مبینہ طور پر اسلحہ کے پھیلاؤ کی سرگرمی میں ملوث ہونے کیلئے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ان پابندیوں سے شمالی کوریائی فوج کی اسٹریٹیجک راکٹ فورس کے علاوہ دو بینک اور تین شپنگ کمپنیاں متاثر ہوں گی جو کہ مبینہ طور پر اسلحہ کی تجارت میں ملوث ہیں۔اس کے تحت امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو شمالی کوریا کی مندرجہ بالا کمپنیوں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہوگی۔ شمالی کوریا پر پہلے ہی سے بہت سے ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیاں عائد ہیں۔اسٹریٹیجک راکٹ فورس پر گزشتہ سال کئی میزائل تجربے کرنے کے الزامات ہیں جبکہ شپنگ کمپنیوں پر غیر قانونی طور پر ہتھیار لانے لے جانے کا الزام ہے اور یہ شپنگ کمپنیاں پہلے ہی سے پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں کے ساتھ منسلک ہیں۔امریکی وزرات خزانہ نے ایسے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بینک پر پہلے ہی سے پابندیاں عائد ہیں۔اس نئی پابندی کے تحت امریکہ کی بلیک لسٹ میں شامل کمپنیوں اور افراد کے امریکہ میں اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے گا ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT