Tuesday , December 18 2018

دو ویزا کے ساتھ ایرپورٹ پر مسافر گرفتار

شمس آباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے دو ویزا برآمد کرلئے اور اسے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب جیا پرکاش ورما ساکن سوہن پور اترپردیش آج صبح فلائیٹ نمبر G9-459 کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے قطر جانے کیلئے پہونچا ۔ ایمگریشن چیکنگ کے دوران اسے پکڑ کر شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT