Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / دو پاسپورٹ رکھنے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف چارج شیٹ

دو پاسپورٹ رکھنے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف چارج شیٹ

مظفر نگر ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مقامی بی جے پی لیڈر کے خلاف جعلی دستاویزات کی بناء دو مختلف پاسپورٹس رکھنے کے الزام میں چارج شیٹ پیش کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر پارس جین کے خلاف چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں یہ چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے ۔ استغاثہ کے بموجب بی جے پی لیڈر پارس جین جو کہ صدرنشین نگر پالیکا پ

مظفر نگر ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مقامی بی جے پی لیڈر کے خلاف جعلی دستاویزات کی بناء دو مختلف پاسپورٹس رکھنے کے الزام میں چارج شیٹ پیش کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر پارس جین کے خلاف چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں یہ چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے ۔ استغاثہ کے بموجب بی جے پی لیڈر پارس جین جو کہ صدرنشین نگر پالیکا پریشد کتھولی ٹاون بھی ہیں سال 2013 میں جعلی دستاویزات کی بناء دو پاسپورٹس حاصل کئے تھے ۔۔

لیہہ اور سرینگر میں دو افراد کی نعشیں برآمد
سرینگر ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیرکے اضلاع لیہہ اور سرینگر کے دو مختلف مقامات پر اترپردیش کے متوطن ایک شخص کے بشمول دو افراد مردہ پائے گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اترپردیش میں راشی نگر کا متوطن آج صبح سری نگر کے علاقہ باباڈمب میں واقع ایک کرایہ کے مکان میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ قانونی ضابطہ کی تکمیل کے بعد نعش کو اس کے ورثاء کے حوالہ کردیا گیا۔ علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس نے مشتبہ و پراسرار حالات میں موت کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے متوفی کی شناخت کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT