Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / دو پاکستانی دراندازوں کو گولی ماردی گئی: بی ایس ایف

دو پاکستانی دراندازوں کو گولی ماردی گئی: بی ایس ایف

امرتسر۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سکیوریٹی فورس نے آج ہند۔پاک سرحد کے پاس دو پاکستانی دراندازوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا جب انہوں نے ہندوستانی خطہ میں گھسنے کی کوشش کی اور خودسپردگی سے انکار کیا۔ ڈی آئی جی (بی ایس ایف) جے ایس اوبریو نے کہا کہ دوپاکستانی دراندازوں نے بی ایس ایف دستوں کی طرف سے وارننگ نظرانداز کرتے ہوئے جارحانہ پیش رفت جاری رکھی جس پر انہیں گولیوں کا نشانہ بنانا پڑا۔ یہ واقعہ امرتسر کے اجنالا سیکٹر میں بی او پی شاہ پور کے پاس پیش آیا جہاں بی ایس ایف کے دستوں نے دیکھا کہ دو پاکستانی شہری سرحد عبور کرکے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہیں روک کر خودسپردگی کے لیے کہا گیا جسے انہوں نے سنی ان سنی کردی۔ سرحد کی حفاظت کرنے والی فورس نے بتایا کہ دونوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی اور ان کے پاس سے ایک AK-47 اسالٹ رائفل، ایک پستول اور زائد از دو درجن کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔ بی ایس ایف ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس سے ایک پاکستانی سم کارڈ، 4 کیلو گرام ہیروئن اور 20 ہزار روپئے قدر کی پاکستانی کرنسی دیہی جلی ہے۔ بین الاقوامی سرحد پر تلاشی کا کام انجام دینے کے لیے اطراف کے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT