Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / دو کروڑ کے ڈرگس کے ساتھ خاتون گرفتار

دو کروڑ کے ڈرگس کے ساتھ خاتون گرفتار

شمس آباد 18 مارچ (سیاست نیوز )راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کروڑ کے ڈرگس ضبط کرئے ۔ تفصیلات کے بموجب کسٹمس یونٹ بیاچ نے ابوظہبی سے آنیوالی اتحاد ایر لائنس EY- 275 سے جو ساوتھ آفریقہ جارہی تھی انٹلی جنس کی رپورٹ پر ایک خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر اس کے پاس س

شمس آباد 18 مارچ (سیاست نیوز )راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کروڑ کے ڈرگس ضبط کرئے ۔ تفصیلات کے بموجب کسٹمس یونٹ بیاچ نے ابوظہبی سے آنیوالی اتحاد ایر لائنس EY- 275 سے جو ساوتھ آفریقہ جارہی تھی انٹلی جنس کی رپورٹ پر ایک خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر اس کے پاس سے دس پیاکٹس جملہ 20 کیلو نشیلی ادویات برآمد ہوئے جن کی مالیت دو کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ جنوبی آفریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ہنگونا بواج سیامیولس سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ۔ آر منوہر آئی آر ایس ایڈیشنل کمشنر کسٹمس، ای وی این ریڈی ڈپٹی کمشنر ، آر کلیان اسسٹنٹ کمشنر سرینواس راو بٹو ایر کسٹمس سپرنٹنڈنٹ ، میر انور الدین سپرنٹنڈنٹ ، شیخ چنا نور اے سی ایس نے کارروائی انجام دی۔

TOPPOPULARRECENT