Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / دو کروڑ 37 لاکھ روپئے مالیتی ڈرگس  کے ساتھ مسافر گرفتار

دو کروڑ 37 لاکھ روپئے مالیتی ڈرگس  کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کروڑ 37 لاکھ روپئے مالیتی ڈرگس کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک مسافر شمس آباد سے ملیشیا جانے کے لیے ایرپورٹ پہنچا جو فلائیٹ نمبر MH0199 کے ذریعہ ملیشیا جانے کی کوشش کررہا تھا کہ کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ میں اس کے لگیج سے 5.924 کیلو Ketamine ڈرگس جو چھوٹے چھوٹے ٹن کے ڈبوں میں بند کر کے اسمگلنگ کی جارہی تھی جس کو کسٹمس عہدیداروں نے ناکام بنادیا ۔ ڈرگس دو کرور 37 لاکھ روپئے مالیتی تھے ۔ ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT