Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / دو کمسن خودکش بم بردار لڑکیوں کے ہاتھوں 4 افراد ہلاک

دو کمسن خودکش بم بردار لڑکیوں کے ہاتھوں 4 افراد ہلاک

میڈوبری ۔ /12 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دو کمسن خودکش بم بردار لڑکیوں نے قصبہ گوزا پر حملہ کیا اور کم از کم چار افراد کو ہلاک کردیا ۔ کرنل اونیما نوا تکوو ترجمان برائے فوجی کمان مرکز میڈوبری نے کہا کہ منگل کے دن اس حملہ کی اطلاع ملی جو پیر کو شام کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی دفاعی افواج نے لڑکیوں کو دیکھ کر ایک کو گولی ماردی تھی لیکن اس نے اپنا دھماکو کمر پٹہ دھماکے سے اڑادیا جس سے صرف وہی ہلاک ہوئی ۔ دوسری لڑکی پرہجوم رہائشی علاقہ بورنو اسٹیٹ میں داخل ہونے اور خود کو دھماکے سے اڑادینے میں کامیاب ہوگئی ۔ جس سے اس کے علاوہ دیگر چار افراد بھی ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ فوجی کمان کے بموجب دو فوجی بھی اتوار کے دن ہلاک ہوئے تھے ۔ جبکہ ان کی گاڑی لب سڑک نصب دھماکو مادے سے ٹکرگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT