Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دو کمسن سارق اور چار ریسور گرفتار نقد رقم و طلائی زیورات ضبط

دو کمسن سارق اور چار ریسور گرفتار نقد رقم و طلائی زیورات ضبط

شمس آباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس کرائم ڈپارٹمنٹ نے سرقہ میں ملوث دو کمسن سارقوں کے ساتھ چار ریسورس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقد رقم و طلائی زیورات کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شنکریا انسپکٹر کرائم کی قیادت میں وینکٹیشورلو سب انسپکٹر کرائم نے آج دو کمسن 16 سالہ سارقوں جنہوں نے شمس آباد کے موضع سات امرائی اور میڈی پلی اور اپل پولیس اسٹیشن حدود میں قفل شکنی کے ذریعہ نقد رقم و طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا ۔ دونوں 16 سالہ سارقوں کے قبضہ سے پانچ ہزار نقد رقم کے علاوہ پانچ تولہ سونا اور پچاس تولہ چاندی کو ضبط کرلیا اور مسروقہ طلائی زیورات کو خریدنے والے چار افراد جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں کو  بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ریگی شٹی نییر 41 سالہ ساکن اپل متوطن ایسٹ گوداوری ، ایم دیوی 47 سالہ ساکن کیسرا ساکن ایسٹ گوداوری ، ڈی کرشنا 38 ساکن اپل متوطن ایسٹ گوداوری اور نسیمہ بیگم 26 سالہ ساکن اپل کو بھی گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT