Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / دو کمسن لڑکیوں کا پانی کے سم میں ڈالکر قتل

دو کمسن لڑکیوں کا پانی کے سم میں ڈالکر قتل

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر علاقہ میں ایک خاتون نے اپنی دو کمسن لڑکیوں کو پانی کے سمپ میں ڈالکر ان کا قتل کردیا اور اقدام خودکشی کے دوران بچ گئی ۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ آج شام ایل بی نگر چندراپوری کالونی روڈ نمبر 5 پر پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ نرملا نے آج شام اپنی دو کمسن بیٹیوں کو پانی کے سمپ میں ڈالکر قتل کرد

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر علاقہ میں ایک خاتون نے اپنی دو کمسن لڑکیوں کو پانی کے سمپ میں ڈالکر ان کا قتل کردیا اور اقدام خودکشی کے دوران بچ گئی ۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ آج شام ایل بی نگر چندراپوری کالونی روڈ نمبر 5 پر پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ نرملا نے آج شام اپنی دو کمسن بیٹیوں کو پانی کے سمپ میں ڈالکر قتل کردیا اور خود چھلانگ لگانے کی کوشش میں تھی اسی دوران نرملا کی والدہ آگئی اور اس نے اسے روک دیا اور کمسن بچوں کو پانی کے سمپ سے نکال لیا گیا ۔ انسپکٹر ایل بی نگر مسٹر ای سرینواس ریڈی نے بتایا کہ نرملا نے اپنی دونوں لڑکیوں ڈھائی سالہ اکشرا اور 9 ماہ کی ساہراہ کو پانی کے سمپ میں ڈال کر ان کا قتل کردیا ۔ نرملا ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ اس خاتون کی صحت مسلسل ناساز رہتی تھی ۔ خرابی صحت سے پریشان ہوکر نرملا ذہنی معذور ہوگئی تھی ۔ اس خاتون کو خوف ہوگیا تھا کہ وہ بیماری سے فوت ہونے والی ہے اور اس کے بعد اس کی لڑکیوں کی دیکھ بھال کون کرے گا ۔ انسپکٹر کے مطابق نرملا تعلیم یافتہ ہے ۔ اس نے سال 2011 میں انجینئیرنگ کامیاب کیا اور سال 2011 میں ملیش کی اس سے شادی کردی گئی ۔ نرملا گرہست خاتون تھی ۔ جن کا آبائی مقام پوچم پلی ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ یہ ایک خوشحال خاندان تھا ۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT