Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / دو گروپس میں جھڑپ ، 14 زخمی

دو گروپس میں جھڑپ ، 14 زخمی

مظفر نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بڈھانہ مستقر میں اراضیات کے تنازعہ میں ہوئی ایک جھڑپ کے دوران 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اراضیات کا تنازعہ تشدد اختیار کر گیا اور دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے جن کی قیادت محسن اور شکیل نامی نوجوانوں نے کی ۔ ان دونوں کا تعلق بڈھانہ مستقر سے ہی بتایا گیا ہے ۔ دونوں گروپس کے ارکان نے ت

مظفر نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بڈھانہ مستقر میں اراضیات کے تنازعہ میں ہوئی ایک جھڑپ کے دوران 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اراضیات کا تنازعہ تشدد اختیار کر گیا اور دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے جن کی قیادت محسن اور شکیل نامی نوجوانوں نے کی ۔ ان دونوں کا تعلق بڈھانہ مستقر سے ہی بتایا گیا ہے ۔ دونوں گروپس کے ارکان نے تیز دھاری ہتھیاروں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا ۔ 14 کے منجملہ 12 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ جنہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے جب کہ دو افراد کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT