Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / دو گھنٹوںمیں سونے کی فروخت میں اضافہ ؟

دو گھنٹوںمیں سونے کی فروخت میں اضافہ ؟

حیدرآباد 8 نومبر ( سیاست نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کا چلن ختم کردئے جانے کے بعد منگل کی رات 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان سونے کی فروخت میں اچانک اضافہ کی بھی اطلاعات ہیں ۔ حالانکہ زیورات کی دوکانوں اور شورومس کے مالکین نے اس پر واضح کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن بعض مقامات پر سونے کی فروخت میںاضافہ یقینی طور پر دیکھا گیا ۔ شہر کے ایک سونے کی دوکان کے مالک نے بتایا کہ رات 9 بجے جب مرکزی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپئے کی نوٹوں کے چلن کو نصف شب سے بند کرنے کی اطلاعات عام ہوگئیں تو دو گھنٹوں میں سونے کی فروخت میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ بعض شورومس پر لاکھوں روپئے مالیتی زیورات کی فروخت ہوئی ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ کرنسی نوٹس رکھنے کی بجائے بعض افراد نے سنہری دھات رکھنے کو زیادہ ترجیح دی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT