Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / دو ہندوستانی بحری جہازوں کی مصری بندرگاہ برآمد

دو ہندوستانی بحری جہازوں کی مصری بندرگاہ برآمد

قاہرہ ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دو ہندوستانی جنگی بحری جہازوں نے اسکندریہ کی بندرگاہ پر مصری بحریہ کے ساتھ پروفیشنل اور سماجی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جیسا کہ ہندوستانی بحریہ کا سمندر پار تعیناتی کا پروگرام جاری ہے ۔ آئی این ایس ممبئی اور آئی این آدتیہ جو ممبئی کی ویسٹرن نول کمانڈ کا حصہ ہیں ، 5 مئی کو اسکندریہ کی بندرگاہ پہنچے ۔ پروفیشنل بات چیت کے علاوہ بحری جہازوں نے متعدد اسپورٹنگ اور سماجی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا جہاں ان کے ساتھ مصری بحریہ کے ارکان بھی موجود تھے ۔ مصر میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT