Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / دْنیٰ ورلڈ باکسنگ چمپئن بننے والی پہلی سعودی خاتون

دْنیٰ ورلڈ باکسنگ چمپئن بننے والی پہلی سعودی خاتون

ریاض ۔3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کی خاتون باکسر دْنیٰ محمد الغامدی نے اردن کے صوبے البلقاء میں منعقدہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ 2018ء جیت لی ہے۔دْنیٰ الغامدی عرب اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والا کوئی مقابلہ جیتنے والی پہلی سعودی باکسر ہیں۔گذشتہ سال انہوں نے اردن ہی منعقدہ عرب باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا تھا۔عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں ناروے ، جرمنی ، فلسطین ، مصر ، عراق ، متحدہ عرب امارات ، کویت اور میزبان ملک اردن سمیت متعدد ممالک کی باکسر خواتین نے شرکت کی ہے۔دنیٰ الغامدی نے گذشتہ سال اکتوبر میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انھوں نے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا اور اب تک تین بلیک بیلٹ اور چار میڈل جیت چکی ہیں۔انھوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے چار سال قبل باکسنگ کو کچھ عرصے کے لیے خیرباد بھی کہہ دیا تھا۔ تربیتی مشقوں کے بعد صرف نو ماہ میں اپنا وزن 155 کلو گرام سے کم کرکے 80 کلوگرام کر لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT