Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دکن ریڈیو پر آج میناریٹی طلبہ کی بیرونی ممالک میں تعلیم کے لیے مالی امداد اسکیم پر ایم اے حمید کی معلومات

دکن ریڈیو پر آج میناریٹی طلبہ کی بیرونی ممالک میں تعلیم کے لیے مالی امداد اسکیم پر ایم اے حمید کی معلومات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ کے اقلیتوں کی بھلائی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں ایک اسکیم OSSM اوورسیز اسٹڈی اسکیم فار مینارٹیز شروع کی جارہی ہے ۔ جس میں اس سال 500 مسلم لڑکے / لڑکیوں کو دس لاکھ روپئے کی گرانٹ دی جائے گی جو ناقابل واپس ہے ۔ اور ایک طرفہ ہوائی سفر ، ٹکٹ بھی دیا جارہا ہے ۔ اس اسکیم کی معلومات کے لیے دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید معلومات فراہم کریں گے ۔ صدیقہ فاطمہ کوآرڈینٹر ہیں ۔ فون 040-24740024 پر سوالات 4 بجے سے قبل ریکارڈ کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT