Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / دکن ریڈیو پر ایس ایس سی اور اوپن ایس ایس سی پر راست نشریات میں ایم اے حمید کے جوابات

دکن ریڈیو پر ایس ایس سی اور اوپن ایس ایس سی پر راست نشریات میں ایم اے حمید کے جوابات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر ہر چہارشنبہ تعلیم اور روزگار سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں ۔ چنانچہ اس ضمن میں ایس ایس سی اور اوپن ایس ایس سی سے متعلق سوالات کے لیے ماہر تعلیم ایم اے حمید نے ریکارڈ کیے ۔ سوالات راست فون پر پوچھے جانے والے سوالات کے علاوہ اسٹوڈیو میں موجود سامعین اور جرنلزم ماس کمیونیکی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر ہر چہارشنبہ تعلیم اور روزگار سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں ۔ چنانچہ اس ضمن میں ایس ایس سی اور اوپن ایس ایس سی سے متعلق سوالات کے لیے ماہر تعلیم ایم اے حمید نے ریکارڈ کیے ۔ سوالات راست فون پر پوچھے جانے والے سوالات کے علاوہ اسٹوڈیو میں موجود سامعین اور جرنلزم ماس کمیونیکیشن کے امیدواروں کے سوالات کے برسر موقع جوابات دئیے ۔ جناب زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن مینجر اور ان کے معاون میں صنعا نے پروگرام کو منظم انداز سے چلایا ۔ آج کے پروگرام کی یہ خصوصیت تھی کہ پانڈیچری سے مہمان کے کارتی کین نے اس میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اس کا معائنہ کیا اور کامیاب پروگرام کی ستائش کی ۔ جناب فہیم انصاری اور منیر نے موثر انتظامات کئے ۔ ایم اے حمید کے تشفی بخش جوابات کی تمام نے ستائش کرتے ہوئے طمانیت کا اظہار کیا ۔ اس راست نشریہ پروگرام کے لیے ذاکر حسین اور سوپر شانتی نے معائنہ کیا اور پروگرام کا مکمل مشاہدہ کیا ۔ آخر میں جناب زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT