Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دکن ریڈیو کے خواتین کا پروگرام ’ صحت میرا گہنہ ‘ نہایت معلوماتی

دکن ریڈیو کے خواتین کا پروگرام ’ صحت میرا گہنہ ‘ نہایت معلوماتی

خصوصی مشاورتی اجلاس میں ڈاکٹرس اور ماہرین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی گورنمنٹ آف انڈیا کے باہمی اشتراک سے دکن ریڈیو کے کمیونٹی پروگرام پر حواتین کی صحت اور نگہداشت سے چھ ماہ سے پراجکٹ چل رہا ہے ۔ اس ضمن میں دکن ریڈیو 107.8 کے اڈوائزری کمیٹی کا خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ریڈیو پر نشر کیے گئے سائنس فار ویمنس ہیلت اینڈ نیوٹریشن پروگرامس کی تفصیلات روئیداد پیش کی گئی ۔ نیشنل کونسل کے نمائندے ڈاکٹر سریدھر نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پروگرامس کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کی صحت اور نیوٹریشن ( غذا کے استعمال ) کے لیے رہنمایانہ اصول بتاتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی تلقین دینے سے نہ صرف عورت کی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ چھوٹے بچوں کی نگہداشت بھی صحیح ہوتی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے صحت مندی کے اصول بتاتے ہوئے کہا احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔ غذا کا صحیح استعمال اور پرہیز سے صحت مند رہتے ہیں ۔ کمیونٹی ریڈیو میں قسم کے پروگرام سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے اور ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی نے مفید مشورے دیتے ہوئے ٹیم جو اس قسم کے پروگرامس چلاتی ہے انہیں سائنس فار ویمن سے بھی واقف ہونا چاہئے ۔ نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے نمائندے مسٹر ستیش ناگراج کمیونیکیشن منیجر نے حکومت کی جانب سے چلائے جانے والی اسکیمات پروگرامس جو مختلف ریاستوں میں علاقوں میں ہوتے ہیں ان کے حوالہ جات کے ساتھ بتلایا کہ ہر جگہ کی فضاء اور غذا الگ ہے ۔ اس لیے ان کے مطابق صحت مندی کی صلاح دینی چاہئے ۔ سیدہ ثنا صدیقہ چیف ڈائیٹیشن و نیوٹریشن اپالو ہاسپٹل نے پروگرام کی سہ ماہی اور ششماہی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ سائنس فار ویمن ہیلت اینڈ نیوٹریشن کے تحت دکن ریڈیو پر نہایت عمدگی کے ساتھ ’ صحت میرا گہنہ ‘ کے عنوان سے پروگرام نشر ہوتے رہے ۔ ہر پروگرام معلومات سے بھرا تھا اور ڈاکٹرس کے مفید مشورے شامل تھے ۔ انہوں نے دکن ریڈیو کی ’ صحت میرا گہنہ پروگرام ‘ کی ٹیم کی ستائش کی ۔ مسز خدیجہ سلطانہ جو اسکل ڈیولپمنٹ کی ماہر ہے ۔ اظہار خیال کرتے ہوئے مہارت کے طریقے بتائے ۔ مسز مادھوی اور محمد اسماعیل ریڈیو اسٹیشن منیجر موجود تھے ۔ ابتداء میں مسٹر زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر نے خیر مقدم کرتے ہوئے اجلاس کی روئیداد پیش کی ۔ یاسمین کوآرڈینٹر تھی ۔ پروگرام کے انعقاد میں ریڈیو کی ٹیم فہیم انصاری ، محمد منیر ، صدیقہ فاطمہ اور ’ صحت میرا گہنہ ‘ پروگرام کی ٹیم نے معاونت کی ۔ آخر میں یاسمین بانو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT