Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں انجینئرس کے سرکاری ملازمتوں کا امتحان ،ایم اے حمید کے سوال وجواب

دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں انجینئرس کے سرکاری ملازمتوں کا امتحان ،ایم اے حمید کے سوال وجواب

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں بروز چہارشنبہ شام 5 تا 6 بجے انجینئرنگ ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈرس کے لیے معلومات ایم اے حمید سوال کے جواب کے ذریعہ فراہم کریں گے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت اے ای ای ( اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس ) اور ڈپلوما ہولڈرس کے لیے اسسٹنٹ انجینئرس کے امتحانات ہونے والے ہیں ۔ ان کے متعلق سوالات فون نمبر 040-24740024 پر 11 تا 4 بجے ریکارڈ کرواسکتے ہیں اور دوران پروگرام راست پوچھ سکتے ہیں ۔ صدیقہ فاطمہ کوآرڈینٹر ہیں ۔ زاہد فاروقی ، فہیم انصاری ، محمد منیر کی معاونت رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT