Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / دھات اور فولاد کے کارخانہ میں دھماکہ ، 2 ہلاک

دھات اور فولاد کے کارخانہ میں دھماکہ ، 2 ہلاک

بارسات ( مغربی بنگال ) ۔13 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )دو دھات اور فولاد کے کارخانہ کے ملازمین ، کارخانہ کی بھٹی میں دھماکے سے شمالی 24 پرگنہ کے علاقہ ایشاپور میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ کارخانہ وزارت دفاع کے زیرانتظام ہے ۔ بھٹی میں یہ دھماکہ 11 مارچ کو ہوا تھا جس میں 9 ملازمین زخمی ہوئے تھے ۔ وزارت دفاع کے سی پی آر او ونگ کمانڈر ایس ایس برڈی نے کولکتہ میں کہا کہ 9 زخمیوں میں سے دو کل فوت ہوگئے ۔باقی 7 تمام اسپتال کولکتہ میں زیرعلاج اور خطرہ سے باہر ہیں۔ وزارت دفاع نے واقع کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT