Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دھان خریدی مرکز کا افتتاح

دھان خریدی مرکز کا افتتاح

بھینسہ۔/19مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڑ میں ریاستی حکومت کی جانب سے اندرا کرانتی پدکم کے تحت دھان کی خریدی کیلئے مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اندرا کرانتی پدکم (IKP) سی سی مسٹر رمیش اور ایم پی ٹی سی نرسا ریڈی نے کسانوں سے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے فصل کے ذریعہ حاصل شدہ اجناس کو مناسب قیمت میں

بھینسہ۔/19مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڑ میں ریاستی حکومت کی جانب سے اندرا کرانتی پدکم کے تحت دھان کی خریدی کیلئے مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اندرا کرانتی پدکم (IKP) سی سی مسٹر رمیش اور ایم پی ٹی سی نرسا ریڈی نے کسانوں سے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے فصل کے ذریعہ حاصل شدہ اجناس کو مناسب قیمت میں خرید کر کسانوں کی تمام پریشانیوں کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ اپنی فصل کو حکومت کے تحت قائم کردہ مراکز پر فروخت کریں تاکہ خانگی بیوپاریوں اور اداروں سے زیادہ قیمت حاصل ہوسکے۔ اس مرکز پر A درجہ کے دھان کو 1410 اور Bدرجہ کے دھان کو 1360 روپئے فی کنٹل خریدی کی گئی۔ اس موقع پر وانل پاڑ سرپنچ لکشمی متیم ریڈی اور موضع کے کسان موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT