Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دھان کی خریدی کیلئے مائیکرو منصوبہ تشکیل دینے کا مشورہ

دھان کی خریدی کیلئے مائیکرو منصوبہ تشکیل دینے کا مشورہ

کریم نگر /14 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں آنے والے خریف میں 5.5 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کیلئے مائیکرو منصوبہ تشکیل دینے ریاستی سیول سپلائی کارپوریشن ایم ڈی انیل کمار نے چہارشنبہ کو عہدیداران و رائس ملرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ زرعی عہدیداران ہم آہنگی کے ساتھ خریف میں دھان کی خریداری کیلئے اقدامات ک

کریم نگر /14 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں آنے والے خریف میں 5.5 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کیلئے مائیکرو منصوبہ تشکیل دینے ریاستی سیول سپلائی کارپوریشن ایم ڈی انیل کمار نے چہارشنبہ کو عہدیداران و رائس ملرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ زرعی عہدیداران ہم آہنگی کے ساتھ خریف میں دھان کی خریداری کیلئے اقدامات کریں ۔ مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق75 فیصد دھان کی ریاستی حکومت کو خریدی کرنا ہوگا ۔ ملرس سے دھان کی خریدی کیلئے مکمل تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ دھان کی ( حمل و نقل ) کیلئے منصوبہ تشکیل دینے ضلع ٹرانسپورٹ عہدیدار سے خواہش کی ۔ گنی بیاگس کی قلت نہ ہو منصوبے تشکیل دیں ۔ ضروری جگہ پر زائد دھان کے ذخیرہ کیلئے مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ مارکیٹنگ آئی کے پی ، سیول سپلائی ، ٹرانسپورٹ ، محکمہ جات کے مشترکہ منصوبہ تشکیل دینے کی خواہش کی ۔ دھان کے حمل و نقل میں تیزی پیدا کرنے کیلئے ملرس کے پاس لوڈنگ ان لوڈنگ کے کام میں سرعت پیدا کرنے کیلئے منصوبے تیار کریں ۔ ریاست میں دھان کی پیداوار میں 50 فیصد پیدواار کریم نگر میں ہونے کی وجہ سے دھان کی خریداری میں دشواری نہ ہو اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ ٹرانسپورٹ ٹنڈرس کو غیر مرکوز کرکے منڈل سطح میں گاڑیوں کو کرایہ پر حاصل کرنے کیلئے ٹنڈرس طلب کریں ۔ اس پروگرام میں ضلع انچارج کلکٹر سرفراز احمد ، بی ایم ایف سی آئی و ضلعی عہدیداران و ملرس نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT