Wednesday , December 19 2018

دھاوے کے دوران اکسائیز عہدیداروںپر دیہی عوام کا حملہ‘کئی عہدیدار زخمی

برہم پور (اڈیشہ )۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اکسائیز کے پانچ ارکان عملہ دیہی عوام کے حملہ سے زخمی ہوگئے ۔ جب کہ اڈیشہ کے ضلع گنجام میں دیہات مسنی باڑی کے دیہی عوام نے دھاوے کے دوران ان پر حملہ کردیا ۔ اکسائیز کے عہدیدار غیر قانونی شراب کی تیاری کے سلسلہ میں اس دیہات میں دھاوا کررہے تھے ۔ انہیں دیہی عوام نے غیرقانونی طور پر قید کردیا ۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں بچالیا ۔ ان میں سے پانچ افراد کو پتراپور کے کمیونٹی ہیلت سنٹر منتقل کیا گیا ۔ محکمہ اکسائیز کے عہدیدار زخمی نہ ہونے کا پولیس نے ادعا کیا ۔ تاہم اس بات کی توثیق کی کہ یہ افراد دھاوے میں شامل تھے ۔ انسپکٹر انچارج گرادا پولیس اسٹیشن بھابانی شنکر کھونٹیا نے کہا کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اکسائیز سپرنٹنڈنٹ راجندر بھوترا نے کہا کہ 25 ارکان عملہ نے جو تین گاڑیوں میں سوار تھے ایک خبر ملنے پر دھاوا کیا تھا لیکن دھاوے کے آغاز سے پہلے ہی دیہی عوام نے ان پر حملہ کیا اور انہیں قید کردیا ۔ پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT