Monday , September 24 2018
Home / پاکستان / دھاوے کے دوران چھ عسکریت پسند گرفتار

دھاوے کے دوران چھ عسکریت پسند گرفتار

اسلام آباد 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے دارالخلافہ کے مختلف علاقوں سے ایسے چھ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیاگیا ہے جن کے طالبان سے روابط ہیں ۔ ایک تلاشی مہم کے دوران ان کی گرفتاری عمل میںآئی ۔ سکیوریٹی فورسیس کو انٹلی جنس سے خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ عسکریت پسند ٹرنول ،بارہ کاہو اور شہزاد ٹاون میں سرگرم ہیں لہذا ان مقامات پر دھاوے کئے گئے کیونکہ مندرجہ بالا علاقے عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے تصور کئے جاتے ہیں۔انہیں گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام لیجایا گیا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسلام آباد ملک کا دارالخلافہ ہونے کے ناطے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے ۔ گذشتہ سال مارچ میں ایک عدالت میںکئے گئے بم دھماکے اور فائرنگ میں کم و بیش 11 افراد بشمول ایک ایڈیشنل سیشن جج ہلاک اور دیگر 29 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT