Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دھرمیندر پردھان کا دورۂ سعودی عرب

دھرمیندر پردھان کا دورۂ سعودی عرب

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے بعد مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے بھی سعودی عرب کا مختصر دورہ کیا تاکہ ماہرین کی ٹیمیں قائم کی جائیں جو مخصوص پراجکٹس پر عمل آوری کا جائزہ لیں۔ پردھان کا ایک روزہ سرکاری دورۂ سعودی عرب آج ہوا۔ مرکزی وزیر نے نائب وزیر برائے پٹرولیم عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز السعود صدرنشین آرامکو خالد الفلیح سے ملاقات کی۔ پردھان کا دورہ وزیراعظم کے دورہ کا تکمیلہ سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے ہند میں سعودیہ کیلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی تفصیلات سے سعودی عہدیداروں کو واقف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT